پاکستان
18 اکتوبر ، 2015

اداروں، افراد کا آئینی اختیارات سے تجاوز ڈکٹیٹر شپ ہے، زرداری

اداروں، افراد کا آئینی اختیارات سے تجاوز ڈکٹیٹر شپ ہے، زرداری

دبئی........پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ اداروں اور افراد کا اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز ڈکٹیٹر شپ ہے، اٹھارہ اکتوبردوہزار سات کوجمہوری قوتوں، عسکریت اورانتہاپسندوں کے درمیان صف بندی واضح ہوگئی تھی۔

دبئی سے جاری ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ ڈکٹیٹر شپ کے خلاف پارلیمان ہماری ڈھال ہے، اسے مستحکم اورمضبوط کرنا ہے، پیپلزپارٹی کسی کو پارلیمان کی حیثیت میں کمی نہیں کرنے دے گی، اس بارے میں کسی کوغلط فہمی نہیں رہنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کارسازمیں جمہوریت کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا کو وہ سلام پیش کرتے ہیں، شہدا نے پاکستان پیپلزپارٹی کے جمہوریت اورمساوات کے مشن کے لیے قربانی دی، یہ مشن جاری رہے گا، پیپلزپارٹی شہید محترمہ بے نظیربھٹو کے عزم کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، ملک سے دہشت گردی اور ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

آصف زرداری نے کہاکہ جمہوری جدوجہد سے پتا چلتا ہے کہ ڈکٹیٹرشپ مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں سر اٹھاتی ہے، چور دروازے سے آنے والے آمرانہ ذہنیت کے حامل عناصرسے خبردار رہنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کی مکمل فتح تک جنگ جاری رہے گی۔

مزید خبریں :