18 اکتوبر ، 2015
برلن....... جرمنی کے وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شامی صدر بشار الاسد پر اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے شامی بحران کے حل میں مدد کرے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ایران کے دورے کے دوران جرمن وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شام کے بحران کے پرامن حل کےلئے ایران اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔
انہوں نے کہا کہ شامی تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے۔ اس موقع پر شٹائن مائر نے شامی فورسز کی جانب سے بیرل بموں کے استعمال کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
یاد رہے کہ شٹائن مائر مشرق وسطیٰ کے چار روزہ دورہ پر ہیں اور وہ اپنے دورے کے دوران سعودی عرب بھی جائیں گے۔