19 اکتوبر ، 2015
رحیم یارخان.......رحیم یارخان میں تنازع کے دوران قریبی رشتہ داروں نے چاقو کی مدد سے اپنے عزیز کا کان کاٹ دیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ظاہرپیر کے علاقے بستی محمد نواز رند میں رشتہ داری کے تنازع پر شہر سے گھر جاتے ہوئے عقیل نامی شخص پر حملہ کر کے تیز دھار آلے سے کان کاٹ دیا، جسے زخمی حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کان کاٹنے کے واقعےکے بعد بااثر افراد متاثرین پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ فیصلہ جرگے میں کرایا جائے۔