19 اکتوبر ، 2015
بارکھان .........بلوچستان کے ضلع بارکھان میں 2 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق بارکھان کے علاقے مچھرانی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
مقتولین کی عمریں تیس سے چالیس سال کے درمیان ہے ،لاشیں شناخت کے لئے اسپتال پہنچادی گئی ہیں۔