19 اکتوبر ، 2015
پاکپتن ...........برصغیرپاک وہند کےعظیم صوفی بزرگ حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکر کے773ویں سالانہ عرس کی تقریبات پاکپتن میں جاری ہیں،آج رات بعدنمازِعشاءبہشتی دروازہ زائرین کیلئے کھولاجائے گا، جو9ویں محرم الحرام تک راتوں میں کھولااور فجر کے وقت بندکردیا جائےگا۔
بہشتی دروازےکی افتتاحی رسم قفل کشائی سجادہ نشیں دیوان مودود مسعودچشتی کریں گے،یہ دروازہ سال بھر بندرہتا ہےتاہم اسےعرس کےایام میں5سے9محرم الحرام تک رات کےاوقات میں کھولاجاتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نےسیکیورٹی کیلئےفول پروف انتظامات کئےہیں اور سی سی ٹی وی کیمرےنصب کرنےکےعلاوہ مانیٹرنگ کے لئےکنٹرول روم بھی قائم کردیاگیاہے۔