پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

اسلام آباد :بلدیاتی انتخابات، شیڈول کا اعلان آج ہوگا

اسلام آباد :بلدیاتی انتخابات، شیڈول کا اعلان آج  ہوگا

اسلام آباد ......الیکشن کمیشن وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان آج کریگا۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 30نومبر کو ہوگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی ووٹرفہرستیں منجمد کردی جائیں گی، حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن بھی آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت کو 50یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول 29ستمبر کو منسوخ کیا گیاتھا۔

مزید خبریں :