پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

تربت :سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی

 تربت :سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،خاتون زخمی

تربت...... تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گھر میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سیٹلائٹ ٹاون میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد عمر نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہوگئے،، فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :