19 اکتوبر ، 2015
راولپنڈی.......بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایس پی ایوب طاہر کے پیش ہوجانے پران کے خلاف جاری اشتہار منسوخ کردیے ۔
کیس کی سماعت ڈیوٹی جج آصف مجید اعوان نے کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ایوب مارتھ کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
کیس کے گواہ ایس پی ایوب طاہر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اشتہاری قراردیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے تھے۔