19 اکتوبر ، 2015
لاہور......لاہورہائی کورٹ نےپنجاب بھر کی سرکاری رہائش گاہوں کےمتعلق تفصیلات طلب کرتےہوئےپنجاب حکومت کو ہدایت کی ہےکہ یہ تفصیلات16نومبر کو پیش کی جائیں۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس خالدمحمودخان نے ڈپٹی رجسٹرار اکمل خان کی درخواست کی سماعت کی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عبدالعزیز ملک نےعدالت کو بتایاکہ صوبے میں3ہزار6سو90 سرکاری رہائش گاہیں ہیں۔
درخواست گزارکامؤقف تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹ منٹ میں صوابدیدی اختیارت استعمال کر رہے ہیں، 697 سرکاری رہائش گاہیں میرٹ سےہٹ کر الاٹ کی گئی ہیں
اس پرعدالت نےاستفسارکیاکہ وزیراعلیٰ کس قانون کے تحت یہ اختیار استعمال کر رہے ہیں،عدالت نے کیس پر مزید کارروائی16نومبر تک ملتوی کر دی۔