پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

شیو سینا کیخلاف لاہو ر اور گوجرانوالہ میں مظاہرے

شیو سینا کیخلاف لاہو ر اور گوجرانوالہ میں مظاہرے

لاہور/گوجرانوالہ ......لاہور اور گوجرانوالہ کے کرکٹ لورز نے شیو سینا کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ممبئی دفتر حملے کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئےاور واقعے کی شدید مزاحمت کی۔

لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے باہر مختلف مقامی کلبوں کے کھلاڑیوں نے شیو سینا کے غنڈوں کیخلاف احتجاج کیا ،انہوں نے شہریار خان اور نجم سیٹھی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

ادھرگوجرانوالہ میں بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی بھارتی کرکٹ بورڈ پر حملہ اور مسلمانوں پر کئے جانے والے مظالم کے خلا ف شہریوں نے سیٹلائٹ ٹائون میں احتجاجی مظاہرہ کیا،جس میں سول سوسائٹی ،وکلا اور انجمن تاجران نے شرکت کی ۔

،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی جانب سے پی سی بی چیر مین کو دھمکیاں دینے کے عمل اور مسلمانوں کا قتل عام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انتہاپسند ہندووں نے بھارت میں مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے لئے فوری اقدامات کرے۔

مزید خبریں :