پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

کراچی کے ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے،سید قائم علی شاہ

کراچی کے ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے،سید قائم علی شاہ

کراچی ......وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ٹریفک پولیس کو کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کردیں جبکہ ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں ہر ماہ 20 ہزار نئی گاڑیاں سڑک پر آتی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا،جس میں وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی، آئی جی سندھ، پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو اور کمشنر کراچی سمیت دیگرافسران نے شریک کی۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک امیر احمد شیخ نے بتایا کہ شہر میں 39 لاکھ گاڑیاں چلتی ہیں جبکہ ہر ماہ 20 ہزار نئی گاڑِیاں سڑک پر آتی ہیں، شہر میں 166 سگنلز ہیں جنہیں 5 مختلف ادارے کنٹرول کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹریفک پولیس کو پارکنگ کا نظام درست کرانے اورٹریفک پولیس کی ٹریننگ کے معیار کو بہتربنانے کی بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی ٹریننگ کے لیے اچھے ٹرینر زرکھے جائیں اور نظام جدید بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جائے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ 5 نومبر کو اورنج لائن بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

مزید خبریں :