19 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد ........سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہامریکا 2008کے انتخابات میں ہر صورت پی پی کو کامیاب کراکے بے نظیر بھٹو کو حکومت میں لانا چاہتے تھے ،پی پی کے اقتدا کے منصوبے میں کونڈو لیزا رائس کا ہاتھ تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008 کے انتخابات سے قبل امریکی نائب صدر جو بائیڈن،سینیٹر جان کیری اور چیک ہیگل ان کے گھرآئے اور کہا کہ اگر مسلم لیگ ق انتخابات میں کامیاب بھی ہوجائےتو امریکا نتائج تسلیم نہیں کرے گا۔
پرویز الہٰی نے مزیدکہا کہ آرمیٹیج نے انہیں بتایا تھا کہ پی پی کو اقتدار میں لانے کے منصوبے میں پرویز مشرف اور طارق عزیز بھی شامل تھے
انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کا ہاتھ تھا، بے نظیر نے ان سمیت جن افراد کے نام لیے وہ صرف سیاسی دبائو کے لیے دیے تھے۔
جیو نیوز سے پرویز الہٰی کی خصوصی گفتگو پر مبنی یہ پروگرام رات 11بجکر 5منٹ پر نشر کیا جائےگا۔