19 اکتوبر ، 2015
لندن......وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ کل امریکا پہنچیں گے۔ لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے بھارت میں ہونے والے پرتشدد واقعات کو افسوس ناک قرار دیا۔ کہا کہ امریکی حکام سے بات چیت میں اپنے مفادات کا تحفظ کریں گے۔وزیراعظم نے عمران خان پر بھی چوٹ کی اور بولے ضمانت ضبط ہو گئی لیکن دھاندلی کا شور مچانا نہیں چھوڑا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے پرتشدد واقعات افسوس ناک ہیں۔ انھوں نے بھارتی دانش وروں کے احتجاج کی بھی نشان دہی کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکام سے بات چیت میں ملکی مفادات کو پیش نظر رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے عمران خان کا نام لیے بغیر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تحریک انصاف کا امیدوار اوکاڑہ میں ضمانت ضبط کرا بیٹھا۔ اسی سے انھیں سبق حاصل کرنا چاہیے۔