پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

مخالفین کے خلاف کارروائیوں کا تاثر ختم کیا جائے،زرداری

 مخالفین کے خلاف کارروائیوں کا تاثر ختم کیا جائے،زرداری

دبئی......پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا تاثر فوری ختم کیا جائے ۔ احتساب شفاف ہونا چاہیئے اور شفاف نظر بھی آنا چاہیئے۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انہیں احتساب کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے خاتون سینیٹر ستارہ ایاز کو ہراساں کرنے پر سخت تشویش ہے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف ہے لیکن چاہتی ہے کہ احتساب سب کا ہو ، احتساب کے نام پر صرف سیاسی مخالفین کے خلاف کاررروائی نہ کی جائے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملک میں کوئی سیاسی قیدی تھا نہ ہی کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔

مزید خبریں :