پاکستان
19 اکتوبر ، 2015

تلہ گنگ میںنامعلوم افراد کے ہاتھوں 2 بہنوں کاقتل

تلہ گنگ میںنامعلوم افراد کے ہاتھوں 2 بہنوں کاقتل

تلہ گنگ .......راول پنڈی کے نواحی علاقے تلہ گنگ میں نامعلوم افراد نے 2 بہنوں کو گھر میں گھس کر چھریاں مار کے قتل کر دیا ۔

تلہ گنگ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے المدینہ ٹاون میں کوہاٹ کی رہائشی 2 بہنوں کو نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا ۔

مقتولہ لائبہ کی عمر 16 سال اور جویریہ کی عمر 12 سال ہے، دونوں بہنوں کو چھریاں مار کے قتل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کے والدین کوہاٹ گئے ہوئے تھے اور بھائی دکان پر تھا۔دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دی گئیں۔

مزید خبریں :