دنیا
20 اکتوبر ، 2015

امریکا میں گزشتہ برس پچاس سے زائد پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی قتل

 امریکا میں گزشتہ برس پچاس سے زائد پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی قتل

واشنگٹن........ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ امریکا میں گزشتہ برس پچاس سے زائد پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی قتل کیے گئے ، ایف بی آئی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سن 2014 کے دوران مجموعی طور پر اکانوے 91 پولیس اہلکار دوران فرائض اپنی جان سے گئے۔

تاہم ان میں سے 51 پولیس اہلکاروں کو مجرمانہ سرگرمیوں کے دوران گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ دیگر اہلکار ٹریفک حادثات یا دیگر واقعات میں مارے گئے۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ یہ گزشتہ سن 2013 کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے کیونکہ اس سال صرف 27 اہکاروں کو قتل کیا گیا تھا ۔

ایف بی آئی کی جانب سے یہ اعداد و شمار اس تنقید کے بعد شائع کیے گئے ہیں جس میں پولیس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور، متعدد اخبارات نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سال امریکی پولیس کے ہاتھوں 922 شہری مارے گئے ہیں، اور ان میں سے 62 سیاہ فام تھے۔

مزید خبریں :