پاکستان
20 اکتوبر ، 2015

سندھ :بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلیے پولنگ اسکیم

سندھ :بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلیے پولنگ اسکیم

کراچی.......سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کےلیے پولنگ اسکیم جاری کردی گئی ہے ، 8اضلاع میں 42 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 31 اکتوبر کو 8 اضلاع سکھر،گھوٹکی،خیرپور،لاڑکانہ،شکارپور،جیکب آباد،کشمورکندھکوٹ اور قمبر شہدادکوٹ میں پہلے مرحلے میں انتخابات ہو رہے ہیں ، جس کے لیے 4ہزار 434 پولنگ اسٹیشن اور 13 ہزار 598 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

ان پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ ، اسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور پولنگ افسروں پر مشتمل 45 ہزار سے زاید عملہ خدمات انجام دے گا، ایک پولنگ اسٹیشن پر پریذائڈنگ افسر،دو دواسٹنٹ پریذائڈنگ اور پولنگ آفیسر تعینات ہوں گے ، آٹھوں اضلاع میں کل 42 لاکھ 81 ہزار 72 مردو خواتین ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں ۔

مزید خبریں :