20 اکتوبر ، 2015
سوات .....سوات میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ،اب تک مجموعی طور پر 28افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سوات میں ڈینگی سیل کے انچارج ڈاکٹر روشن کے مطابق 28افراد میں سے کچھ ایس مریض بھی شامل ہیں جن کا تعلق ملک کے دیگر شہروں سے ہے جو علاج کے لئے یہاں داخل کرائے گئے ہیں۔
اب تک سیدوشریف ٹیچنگ اسپتال میں تین مریض زیر علاج ہیں جبکہ زیادہ تر مریضوں کوصحت یابی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔