20 اکتوبر ، 2015
ٹورنٹو.....کینیڈ ا میں ،عام انتخابات میں لبرل پارٹی نے حکمراں جماعت کنزرویٹیو کو واضح شکست دے دی ،جسٹن ترودو اگلے وزیر اعظم ہوں گے ۔لبرل پارٹی کی پاکستانی نژاد دونوں خواتین امیدوار جیت گئیں۔
کینیڈا میں پارلیمانی انتخابات کے بڑے معرکے میں مقابلہ حکمراں جماعت کنزرویٹوو پارٹی آف کینیڈا اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کے درمیان تھا۔
حکومت قائم کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں 170 نشستوں کے ساتھ اکثریت ضروری تھی، اور لبرل پارٹی 338 مجموعی نشستوں میں سے اب تک کے نتائج کے مطابق 189 سیٹیں حاصل کر چکی ہے اور کنزرویٹوو پارٹی 91 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
اسٹیفین ہارپر نے انتخابات کے نتائج کو قبول کرتے ہوئے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے Justin Trudeau کو مبارک باد پیش کی۔جسٹن ترودو کینیڈا کے سابق مرحوم وزیر اعظم پائررترودو کے بیٹے ہیں ۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں موجودہ وزیر اعظم اور کنزرویٹوو پارٹی آف کینیڈا کے سربراہ اسٹیفین ہارپر شکست کے بعد پارٹی کی سربراہی سے مستعفیٰ ہوجائیں گے۔