21 اکتوبر ، 2015
نیویارک ......ہالی وڈ کے نامور اداکار بِل مرے اور بروس وِلز کی کامیڈی اور طنزو مزاح سے بھرپور نئی ڈرامہ فلم "راک دی قصبہ " کا نیو یارک میں ر نگا رنگ پریمیئر ہوا، جس میں فلمی ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
ابیری لیون سن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی میوزک کمپنی کے ایک ایسے منیجر کے گِرد گھومتی ہے جس کی ملاقات غیرمعمولی آواز کی مالک ایک لڑکی سے ہوتی ہے جو سنگر بننا چاہتی ہے۔
فلم میں مرکزی کردار بل مرے اور بروس وِلز نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں زوئی ڈیشنل، کیٹ ہڈسن، ٹیلر کینی ودیگر شامل ہیں۔
اسٹیو بِنگ اوربَل بلاک کی مشترکہ پروڈکشن 23اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گی۔