23 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی میں رینجرز کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،جس کے دوران 15 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔رینجرز حکام کے مطابق مشرف کالونی، رنچھوڑ لائن اور نیپئیر روڈ پر چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں ہیں،کارروائیوں کے دوران دو مبینہ ٹارگٹ کلرز سمیت 15 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا،رینجرز حکام کا دعویٰ ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،رات گئے کراچی کے علاقے گارڈن،لائینز ایریا ،بوھرا پیر اور اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے مزید چھاپہ مار کاروائیاں جاری رہیں،رینجرزکی جانب سے پکڑے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے،دوسری جانب ڈی جی سائنس کالج کے سامنے واقع رینجرز کے دفتر کے باہر اولڈ سٹی ایریا اور بوھرا پیر کے علاقوں میں پکٹرے گئے افراد کے اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں،رینجرز اہلکاروں کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ڈنڈے بھی مارے گئے،جو خواتین کو بھی لگے،اس دوران رینجرز اہلکاروں نے میڈیا کے نمائندوں کو کوریج سے روک دیا۔