23 مئی ، 2012
میرانشاہ ... شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں جاسوس طیارے سے میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے سے میرانشاہ میں ایک گھر پر دو میزائل داغے گئے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔جاسوس طیاروں کی پروازوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس ہے اور امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکی ہیں۔