23 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے دو افراد کی گولیاں لگی ہوئی لاشیں ملیں،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو ٹارگٹ بناکر قتل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عاصم قائم خانی کے مطابق فیڈرل بی ایریا کے علاقے سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،جنھیں گولیاں مار کر قتل کرنے کے بعد پھینکا گیا،پولیس کے مطابق دو مقتولین کے ہاتھ اور پاوٴں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے،جبکہ آنکھوں پر بھی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں،مقتولین کو جسم کے اوپری حصے اور سر میں گولیاں ماری گئیں ،دونوں لاشوں کو پولیس کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔