پاکستان
23 مئی ، 2012

نوابشاہ اورسکھر میں ٹریلر اور بس نذرآتش، ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

نوابشاہ ... نوابشاہ میں علی آباد کے قریب نامعلوم افراد نے ٹریلر کو ڈرائیور سمیت آگ لگادی جس سے ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوگیا۔سکھر میں ایک مسافر بس جلادی گئی۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں قومی شاہراہ پر علی آباد کے قریب اصغر نامی شخص کو نامعلوم افراد نے ٹریلر سمیت آگ لگادی جس سے وہ جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔مرنے والا شخص رحیم یار خان کا رہائشی تھا جو اپنے گھر جارہا تھا۔پولیس نے لاش کو قاضی احمد اسپتال منتقل کردیا۔سکھر میں پرانا بس اسٹینڈ کے قری کھڑی ایک مسافر بس کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات کی تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :