22 اکتوبر ، 2015
پیرس ......ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نئی ویڈیو گیم " اسیسنزکرِیڈسینڈیکیٹ" (Assassin's Creed Syndicate)کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
فرانس کی ملٹی نیشنل گیم ڈیولپرزیوبی سافٹ( Ubisoft )کی تیار کرد ہ مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے تیز رفتارماہر کھلاڑی موجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آتے ہیں۔
"اسیسنز" سلسلے کی اس نئی کڑی میں کئی مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف گزشتہ حصوں سے زیادہ ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
ہتھیاروں سے لیس طاقتور تیز رفتارجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم 23 اکتوبر کو لانچ کردی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔