12 جنوری ، 2012
ملتان…ملتان ریجن میں تین روز تک سی این جی اسٹیشنز لوڈ مینجمنٹ کے تحت بند رہنے کے بعد آج صبح 6 بجے کھول دیے گئے، ملتان ریجن کے اضلاع خانیوال وہاڑی مظفرگڑھ ،لیہ ڈی جی خاناور ملتان میں ،سی این جی اسٹیشنز کھلتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیشنز کا رخ کیا جس سے سی این جی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں رش کے باعث سی این جی کا پریشر کم ہونے سے بھی چہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔