پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

سانحہ جیکب آباد، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مذمت

سانحہ جیکب آباد، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مذمت

نیویارک....... اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے سندھ اور بلوچستان میں عاشورہ کے موقع پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عاشورہ کے موقع پر بولان اور جیکب آباد میں زائرین کے اجتماع پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بان کی مون نے حکومت پاکستان سے ذمہ داروں کو فوری انجام تک پہنچانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لواحقین سے گہری ہمدردی اور دکھ کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں :