پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

سانحہ جیکب آباد، شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

سانحہ جیکب آباد، شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

جیکب آباد........ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سانحہ جیکب آباد کے شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سانحہ جیکب آباد کے شہدا کے ورثا کو 20 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے جبکہ دھماکے میں اپاہج ہوجانے والوں کو 10 لاکھ روپے اور نوکری دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے دھماکے میں معمولی زخمی ہونے والوں کیلئے 2 لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ جیکب آباد سانحہ کا مقدمہ ملٹری کورٹ میں چلے۔

مزید خبریں :