پاکستان
24 اکتوبر ، 2015

مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد.......جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی یا مذہمی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، جسے باہمی مشاورت سے آگے بڑھایا جائے گا۔

اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد مشترکا نیوز کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کے آئی ڈی پیز کی حالت زار کا کوئی پرسان حال نہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے امریکی امداد کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے، اقتصادی راہداری کا روٹ تبدیل نہیں ہونے دیں گے، آئی ڈی پیز کی واپسی کے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے بھارت میں مسلمانو ں پر مودی حکومت کے مظالم کی شدید مذمت کی۔

مزید خبریں :