پاکستان
23 مئی ، 2012

حج کرپشن: حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

حج کرپشن: حامد سعید کاظمی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

راولپنڈی… حج انتظامات میں بدعنوانی کے مقدمہ میں ملوث سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی بریت درخواست پر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، استغاثہ ایف آئی اے نے کہاہے کہ حامدسعیدکاظمی صرف غفلت کے مرتکب ہوئے، ان پر کرپشن الزام کا ثبوت نہیں ملا۔ راول پنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل ل کی عدالت نے حج کرپشن کیس میں حامدسعید کاظمی کی بریت درخواست پر سماعت کی ، اس موقع پر گرفتار سابق وفاقی وزیر اور راوٴ شکیل بھی موجود تھے، عدالت کی طلبی پر ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھری ذوالفقار وہاں پیش ہوئے،انہوں نے دلائل میں کہاکہ اس کیس میں حامدسعید کاظمی کیخلاف کرپشن کا ثبوت تو نہیں ملا تاہم وہ صرف غفلت کے مرتکب نظر آئے ہیں، مقدمہ کے ایک ملزم احمد فیض کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کررکھا ہے، حامدکاظمی کی جانب سے دفعہ 265۔ K۔ کے تحت دی گئی بریت درخواست پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سماعت مکمل ہونے اور فیصلہ 25 مئی کو سنانے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :