25 اکتوبر ، 2015
جیکب آباد .......جیکب آباد کے ماتمی جلوس میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کا یک اور زخمی چل بسا،دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔
جاں بحق ہونے والوں 10 بچے بھی شامل ہیںپولیس کے مطابق 9 محرم کو جیکب آباد کے علاقے لاشاری محلہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کی دو ٹانگیں اور 6 انگلیاں ملی ہیں جو فارنزک ٹیسٹ اور نادرا سے تصدیق کےلیے کل اسلام آباد بھیجی جائیں گی۔
دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے جوپی اے ایف اسپتال،لاڑکانہ ٹیچنگ اسپتال اور کراچی کے نجی اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،جن میں11 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے،آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی ہدایت پر دو تفتیشی ٹیمیںتشکیل دے دی گئی ہے،جبکہ شیعہ تنظیموں کی جانب سے سندھ بھر میں تیسرے روز بھی سوگ جاری ہے۔