26 اکتوبر ، 2015
ڈیرہ بگٹی...... ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ترجمان ایف سی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے کلیرہ میں ایف سی اور حساس ادارے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے، اس دوران کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔