پاکستان
26 اکتوبر ، 2015

سرحدی خلاف ورزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ میں طلب

 سرحدی خلاف ورزی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ میں طلب

اسلام آباد........بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو اسلام آباد میں دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ بھارت کی طرف سے شکر گڑھ میں ورکنگ بائونڈری پر سرحدی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈکرایا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو ڈی جی سائوتھ ایشیا اینڈ سارک محمد فیصل کے دفتر بلاکر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا،بیان میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے 24،23اور 25اکتوبر کو شکر گڑھ اور ظفروال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارتی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے 3پاکستانی شہری شہید ہوئے ، بھارتی فائرنگ سےشہید ہونے والے پاکستانیوں میں 15سالہ صبا، 15سالہ محمد حسین اور 30سالہ وارث شامل ہیں ۔ بھارتی فائرنگ سے 23شہری زخمی بھی ہوئے۔

مزید خبریں :