انٹرٹینمنٹ
27 اکتوبر ، 2015

اسٹیو جابز کی زندگی پر بنائی گئی فلم ناظرین کو پسند نہ آئی

اسٹیو جابز کی زندگی پر بنائی گئی فلم ناظرین کو پسند نہ آئی

نیویارک.......مشہور امریکی انٹرپرینیور اور ایپل کمپنی کے سی ای او اسٹیو جابز کی زندگی پر بنائی گئی فلم ناظرین کو پسند نہیں آئی۔ امریکی باکس آفس پر اپنی ریلیز کے بعد کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی۔

تقریباً 30 ملین ڈالرز سے بننے والی ہدایت کار ڈینی بوائل کی یہ فلم ریلیز کے دو ہفتوں میں اب تک صرف 9.98 ملین ڈالرز کما سکی ہے۔رواں ہفتے باکس آفس پر ہٹ فلموں میں ساتویں نمبر پر موجود ’اسٹیو جابز‘ میں کیٹ وینسلیٹ، مائیکل فیسبینڈر اور سیتھ روجن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیسبینڈر کو اس فلم کے لیے آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکار کا مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔2011 میں انتقال کے بعد جابز کی زندگی پر تقریباً آدھا درجن دستاویزی فلمیں بن چکی ہیں ، جن میں بوائل کی فلم کو اچھے ریویوز ملے تھے۔رواں ہفتے امریکی باکس آفس پر ہولی وڈ فلم ’دی مارٹین‘ سر فہرست رہی۔

مزید خبریں :