28 اکتوبر ، 2015
ممبئی........بالی وڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکار دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میری شخصیت کو ڈھالنے میں رنبیر کپور کا بڑا کردار ہے۔
بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007 ءمیں ریلیز ہونے والی فلم’’اوم شانتی اوم‘‘ سے کیا تھا جس میں فلم نگری کے کنگ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ڈمپل گرل نے پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا اور یکے بعد دیگرے بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔
ڈمپل گرل کو بھی اپنے فنی کیریئر میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں ان کے افیئرز بھی نمایاں ہیں۔ماضی میں بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کے درمیان معاشقے کی خبریں زبان زد عام ہوئی تھیں جس کا محتاط انداز میں ڈمپل گرل نے اعتراف بھی کیا تھا، تاہم اب بالی وڈ اداکارہ نے رنبیر کپور کو اپنی شخصیت میں تبدیلی کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔