انٹرٹینمنٹ
28 اکتوبر ، 2015

ٹی و ی پرکام کرنا زیادہ خوشگوار تجربہ ہے ‘ شاہد کپور

ٹی و ی پرکام کرنا زیادہ خوشگوار تجربہ ہے ‘ شاہد کپور

احمد آباد ......... شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انھیں فلموں میں کام کرنے کے مقابلے میں ٹیلی ویژن پر کام کرنا زیادہ خوشگوار تجربہ لگتا ہے۔

اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیلی ویژن پر کام کرنے سے قبل میں ہمیشہ خوفزدہ رہتا تھا کہ ناجانے ٹی وی کا ماحول کیسا ہو۔ تاہم جب مجھے پہلی بار ”جھلک دکھلا جا - ری لوڈڈ “ کی پیشکش ہوئی تو میں نے ڈرتے ڈرتے اسے قبول کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لوگوں کے کام کو جج کرنے والا کام بھی کچھ خاص پسند نہیں تھا تاہم کچھ عرصہ گزرنے کے بعد انھیں احساس ہوا کہ ٹیلی ویژن پر کام کرنے کا تجربہ بڑی اسکرین پر کیے جانے والے کام کی نسبت زیادہ خوشگوار ہے۔

مزید خبریں :