دنیا
28 اکتوبر ، 2015

ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح امریکی ٹیم کو اوباما کا استقبالیہ

ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کی فاتح امریکی ٹیم کو اوباما کا استقبالیہ

واشنگٹن.......خواتین فٹبال ورلڈ کپ جہاں امریکی خواتین نے جیتا،وہیں لاکھوں امریکیوں کے دل بھی جیت لئے، صدر اوباما نے وائیٹ ہائوس میں ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

ویمن ورلڈ کپ فٹبال جیتنے والی امریکی خواتین ٹیم کو وائٹ ہائوس میں صدر اوباما کی جانب سے استقبالیہ دیا گیا۔ تقریب میں باراک اوباماکھلاڑیوں سے گھل مل گئے،کافی ہنسی مذاق بھی ہوا۔

صدر نے ٹیم اسپرٹ کی تعریف کی اور کہا کہ لڑکیوں نے خوب جان لڑاکر کھیلا ، کامیابی یقیناً سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ صدر اوباما نے مزید کہا کہ پورے امریکا کواپنی ٹیم پر فخر ہے۔

اس موقع پر فٹبال ٹیم کی کوچ جل ایلس نے صدر اوباما کو اعزازی جرسی بھی پیش کی۔

مزید خبریں :