28 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.......مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی گیند اب افغان حکومت کے کورٹ میں ہے۔
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شام خانی کہتے ہیں کہ افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں۔
دفتر خارجہ میں مشترکا نیوز کانفرنس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان حکومت طالبان سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ کرے تو پاکستان کردار ادا کر سکتاہے۔علی شام خانی نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی امن کوششوں کی تائید کرتے ہیں، ایران بھی افغانستان میں امن چاہتا ہے۔
ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا کہ ویاناکانفرنس میں ایران بغیر پیشگی شرط کے شریک ہو گا اور دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں۔