28 اکتوبر ، 2015
سوات.......سوات میں زلزلے کی تباہ کاری کے باعث واحد یونیورسٹی کی عمارت مخدوش قرار دے کر بند کردی گئی ہے۔
سوات کی جامعہ میں ساڑھے تین ہزار طلباء کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا، زلزے کے باعث جامعہ کی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں اور عمارت کو مخدوش قرار دے کر بند کردیا گیا۔
یونیورسٹی کے 28 شعبوں میں ساڑھے تین ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ یونیورسٹی میں سوات، بونیر، شانگلہ اور مالاکنڈ ایجنسی کے طلباء زیرتعلیم ہیں۔