پاکستان
29 اکتوبر ، 2015

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ جاری

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ  جاری

اسلام آباد.......سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے، صدارت کے لیے علی ظفر اور کلیم احمد خورشید سید ایڈووکیٹ میں مقابلہ ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے لیے صدارتی امیدوار علی ظفر کو عاصمہ جہانگیر گروپ جب کہ کلیم احمد خورشید سید ایڈووکیٹ کو حامد خان گروپ کی حمایت حاصل ہے ۔

دونوں امیدواروں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری کے لیے آفتاب باجوہ اور اسد منظور بٹ میں مقابلہ ہے۔ پولنگ صبح 9بجے شروع ہوگی اور شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔

مزید خبریں :