پاکستان
29 اکتوبر ، 2015

عالمی برادری زلزلہ متاثرین کی مدد کرے، کے پی کے

عالمی برادری زلزلہ متاثرین کی مدد کرے، کے پی کے

پشاور.......خیبرپختونخوا حکومت نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلےسے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سردی کی شدت میں اضافے سے قبل زلزلہ متاثرین کی امداد ہنگامی بنیادوں پر ناگزیر ہوگئی ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر عنایت اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت کو عالمی برادری اور بین الاقوامی این جی اوز کی مدد بھی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدگان کی مدد یقین دہانیوں کے بجائے عملی صورت میں فوری بنیادوں پر ہونی چاہیے۔

عنایت اللہ نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں حالیہ زلزلہ آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے بھی زیادہ تباہ کن ثابت ہوا ہے۔ ابتدائی سروے کے مطابق صرف اپردیر میں 50 اسکول مکمل تباہ ہوئے ہیں۔ اپر دیر میں دو ہزار گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔بی ایچ یوز اور ڈسپنسریوں کی حالت مخدوش ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :