29 اکتوبر ، 2015
لاہور....... چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی ایم کیو ایم ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے قاتلوں کو کسی کا ڈر خوف نہیں،
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکنوں کے گھر گئے اور لواحقین سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ کے پیچھے بھی حکومت کھڑی ہے،موقع ملا تو کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہلاک کرنے والوں کو یہاں کوئی نہیں پوچھتا، انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج اور رینجرز کو تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔