پاکستان
29 اکتوبر ، 2015

عمران تبدیلی اور دھاندلی کے بجائے دوسرا نعرہ سوچیں، دانیال عزیز

عمران تبدیلی اور دھاندلی کے بجائے دوسرا نعرہ سوچیں، دانیال عزیز

اسلام آباد.......مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی دکان داری کے لیے تبدیلی اور دھاندلی کے بجائے دوسرا نعرہ سوچیں۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان وزارت عظمیٰ کی مہم سے کونسلر کی مہم تک پہنچ گئے لیکن انھوں نے سبق نہیں سیکھا، وہ اب کونسلر کی سیٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ زدگان کھلے آسمان تلے پڑے ہیں اور عمران خان لاہور میں سیاست چمکا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کے لیے لاہور کے بجائے زلزلہ متاثرین کے پاس جائیں۔

مزید خبریں :