29 اکتوبر ، 2015
لاہور........نون لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مستقبل کی ق لیگ ہے،عمران خان ہرالیکشن سے پہلے رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔
عمران خان کے الزامات کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہاں ن لیگ کی پنجاب میں ویسی ہی مقبولیت ہے جیسی مقبولیت ایم کیو ایم کی کراچی میں ہے، سرکاری اداروں پر الزام تراشی عمران خان کی پرانی عادت ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران ایک دن کچھ، اور دوسرے روز کچھ اور بات کرتے ہیں۔