پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

پنجاب کے 12، سندھ کے 8اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل کل ہوگا

پنجاب کے 12، سندھ کے 8اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل  کل ہوگا

لاہور/کراچی........بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں کل لاڑکانہ اور سکھر سمیت سندھ کے 8 اور پنجاب میں فیصل آباد اور لاہور سمیت 12 اضلاع میں لوگ حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل ہوگی ۔

پولنگ دس گھنٹوں تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگی۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں سندھ کے آٹھ اور پنجاب کے بارہ اضلاع میں پولنگ ہوگی۔پولنگ کا وقت صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہےگا۔

انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لئے پولیس کے ساتھ پاک فوج اور رینجرز کے بھی چاک و چوبن دستے ہوں گے۔ الیکشن کے دوران حساس قرار دیئے گئے بوتھ میں فوج اور رینجرز کے جوان تعینات ہوں گے ۔جبکہ دفعہ 144 کا نفاذ ہوگا اس دوران انتخابات جیتنے کی خوشی میں ریلیاں نکالنے ، ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر پابندی ہو گی۔

مزید خبریں :