پاکستان
30 اکتوبر ، 2015

کراچی:پیر سےبغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

کراچی:پیر سےبغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیور کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی

کراچی... افضل ندیم ڈوگر.....کراچی میں گاڑی چلانے والے خواتین و حضرات ہوشیار ہوجائیں کہ دیگر ملکوں کی طرح اب کراچی میں بھی بغیر لائسنس گاڑی چلانا اب سنگین جرم قرار دے دیا گیا، پیر سے ایسے ڈرائیور کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی امیر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں اب تک ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر محض ڈرائیورز کے چالان کئے جاتے تھے مگر اب اس سلسلے میں سختی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عملدرآمد دو نومبر پیر سے ہوگا۔

ڈی آئی جی کے مطابق کراچی میں ٹریفک سسٹم کو دنیا کے دیگر ممالک کی طرز پر لایا جارہا ہے اور اب گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو گرفتارکیا جائے گا۔ ڈی آئی جی امیر شیخ کے مطابق مہم کے دوران بغیر لائسنس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

امیر شیخ نے جیو نیوز کو بتایا کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے افراد کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جوب میں ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی میں رینجرز سے مدد لی جا ئے گی۔

مزید خبریں :