30 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد.........دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیر اعظم نے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی پیش کش کی لیکن اس سے دونوں ملکوں کےدرمیان سنجیدہ مسائل پس پشت نہیں ڈال سکتے۔ عالمی برادری شیو سینا کی دہشت گرد کارروائیوں کا نوٹس لے ۔
ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار بریفننگ میں کہا کہ پاکستان شیو سینا کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بار بار کر چکا ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ داعش کا سایہ پاکستان میں برداشت نہیں کیا جائے گا، داعش کی سرکوبی کے لیے بین الاقوامی برادری سے ہر قسم کا تعاون کریں گے ۔ انہوں نےکہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار نیوکلئیر ملک ہے ، اپنے دفاع کیلئےمناسب اقدام کرنے کاحق رکھتےہیں ۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہاکہ روس کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے، انہوں نےبتایاکہ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان جنگی مشقیں انسداد دہشت گردی سےمتعلق ہیں۔