30 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد ........سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظربندی کیس کی سماعت کسی کارروائی کےبغیر 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام کے چھٹی پر ہونے کے باعث انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ۔ پرویز مشرف کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر بحث آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔