30 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد........ریہام خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور میں نے گزشتہ روزطلاق کی بات کی،ابھی تک طلاق کاعمل مکمل نہیں ہوا، ارادہ کیا ہے۔
ریہام خان نے جیونیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے قبل میرے اورعمران کے درمیان طلاق کی کبھی بات نہیں ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی معاملات کی کوئی بات نہیں ہوئی، یہ سب جھوٹ ہے،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پارٹی کے قریبی دوستوں نے عمران خان اور ان کے درمیان دراڑیں ڈلوائیں اور ان کی شادی خراب کرنے میں ان لوگوں کا ہاتھ ہے۔
اس سے قبل بھی وہ کہہ چکی تھیں کہ وہ کافی دن سے ذہنی دباؤ کا شکار رہی ہیں اور وہ اس خدشے کا اظہار کر چکی ہیں کہ ان کے خلاف باقاعدہ سازش کی جارہی ہے۔