30 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد......عمران خان اور ریہام کا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے ان کی طلاق کے حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے میں ان سے وعدہ کر چکا ہوں کہ میں یہ باتیں لوگوں کے سامنے نہیں لاؤں گا۔
مفتی سعید کا کہنا تھا کہ عمران اورریہام کی طلاق کاسب کوبہت افسوس ہوا،نکاح کے وقت حق مہر ایک لاکھ روپے مقرر کیا گیا تھا،حق مہرکی رقم نکاح کےوقت ہی اداکردی گئی تھی۔
مفتی سعید نے کہا کہ وہ بہت سارے رازوں کے امین ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان رازوں سے پردہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے اپنی باتوں کوامانت سمجھتاہوں،سمجھ نہیں آرہاگڑےمردےکیوں اکھاڑےجارہےہیں،اس معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔